شعیب اورثانیہ کے بچے کی ولادت چند دن بعد انڈیا میں متوقع

لاہور(سپورٹس نیوز)شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع ہے۔شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے ہمسایہ ملک میں موجود اپنے سسرال پہنچ گئے۔ ذرآئع کے مطابق سابق کپتان ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی سے باقاعدہ اجازت سے دبئی سے حیدر آباد پہنچے ہیں، وہ ننھے مہمان کی آمد کے چند دن بعد تک اپنی اہلیہ کے پاس ہی موجود رہیں گے۔ ایشیا کپ سے پہلے شعیب ملک نے لاہورمیں میڈیا کے سوال پراس بات کا عندیہ دیا تھا کہ بچے کی نیشنلیٹی پاکستان اور ہندوستان کے بجائے کسی تیسرے ملک کی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ دعاکریں کہ یہ وقت بھی خیریت سے گزرے۔ ابھی تک بچے کی ولادت بھارت میں ہی حیدر آباد یا کسی دوسرے شہرمیں متوقع ہے۔ شعیب ملک کی آمد کے بعد ایک بارپھران کی بھی حتمی رائے لی جائے گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*