سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3مطلوب دہشتگرد جہنم واصل

Saudi Arabia

ریاض(م ڈ)سعودی سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 3مطلوب دہشت گرد مار گرائے، ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد سعودی شہری تھے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے قطیف میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد حسن احمد الزائد، مفید حمزہ علی الوان اور خلیل ابراہیم حسن المسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں سعودی شہری ہیں اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*