جوہری ہتھیاروں کا کوئی خفیہ منصوبہ نہیں، ایران

تہران(م ڈ)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسرائیلی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہایران کا جوہری ہتھیاروں کا کوئی خفیہ منصوبہ نہیں، اسرائیل ہی خفیہ اور غیر اعلانیہ جوہری منصوبہ رکھتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایسے اسرائیلی الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران حکومت نے خفیہ جوہری ذخیرے بنا رکھے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں صرف اسرائیل ہی ایک ایسا ملک ہے، جو خفیہ طور پر اور غیر اعلانیہ جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*