بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ، فی اونس سونے کی قیمت میں11 ڈالرکی نمایاں کمی

کراچی(کامرس نیوز)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت میں11 ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں صرف150روپے کی کمی ہوئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1194ڈالر سے گھٹ کر1183ڈالرفی اونس کی سطح پر آگئی لیکن اس کے برعکس کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت صرف150روپے کی کمی سے59ہزار رو پے سے گھٹ کر58850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50583روپے سے گھٹ کر50454روپے ہوئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے مستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*