بنگلہ دیش میں رہتی لیکن دل پاکستان میں دھڑکتا ہے،اداکارہ شبنم

کراچی (شوبز نیوز) ماضی کی سپر سٹار اداکارہ شبنم ایک بار پھر بنگلہ دیش سے کراچی آئیں۔ اداکارہ اپنی منہ بولی بہن فوزیہ کی علالت کا سن کر پاکستان آئی ہیں۔گزشتہ روز رات گئے کراچی آمد پر ان کا استقبال دیرینہ فین اسد علی نے کیا ۔اس دوران وہ اداکار ندیم بیگ کے گھر بھی گئیں ان کے بچوں سے ملاقات کی، ندیم کے پوتے سے بھی ملیں۔ اداکارہ شبنم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے بنگلہ دیش میں رہنے کے باوجود میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*