اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ساٹھ فیصد کم ہو گئی،یورپی یونین

برسلز(این این آئی )یورپی یونین کے شماریات کے مرکزی ادارے یورو سٹیٹ نے بتایا ہے کہ رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی دورانیے کی نسبت ساٹھ فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے حوالے سے خبریں فراہم کرنے والے یورپی خبر رساں ادارے انفو مائیگرنٹس نے بتایاکہ یورو سٹیٹ کے اعداد وشمار کے ر±و سے یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔ یورپ میں امسال دوسری سہ ماہی کے دورانیے میں پناہ گزینوں کی آمد میں سن 2017 کی اسی مدت کے مقابلے میں اوسطابارہ فیصد کمی ہوئی لیکن 2018 کی پہلی سہ ماہی میں اس شرح میں چار فیصد اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ اسپین اور یونان میں البتہ تارکین وطن کی آمد کی شرح زیادہ رہی۔یہ بات درست طور پر کہی جا سکتی ہے کہ سن 2018 کی دوسری سہ ماہی میں اٹلی نے سالانہ بنیادوں پر گزشتہ سہ ماہی کی نسبت چار ہزار ایک سو پچپن کم مہاجرین کو رجسٹر کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*