آج کا پر امن بلوچستان شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے ،آئی جی ایف سی بلوچستان

کوئٹہ(پ ر) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجرجنرل ندیم احمد انجم نے گزشتہ ہفتے پشین بم دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی کے لواحقین سے ان گھر پشین میں ملاقات کی ۔ آئی جی ایف سی نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی کی او رسانحہ پشین میں دیگر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے شہیدہونے والے لیویز کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پر امن بلوچستان شہداءکی قربانیوں کا ثمر ہے تمام قوم امن کی بحالی کے لیئے جان دینے والوں شہداءکے مقروض ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا دہشتگردوں کے خلاف یکجہتی کی بدولت سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی عفریت کو شکست دینے میں کا میاب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری پاکستان کا سپاہی ہے۔آخر میں آئی جی ایف سی نے لیویز کے شہید سپاہی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اکلوتی بچی کے تمام تعلیمی اخراجات ایف سی بلوچستان ادا کرے گی ۔اس موقع پر علاقے کے صوبائی اسمبلی کے ممبرز، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائد ین بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*