کرپشن کا تدارک ملکی سلامتی و ترقی کی کنجی ہے ،ڈی جی نیب بلوچستان

کوئٹہ(پ ر)ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے تدارک کو ملکی سلامتی وترقی کی کنجی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کرپشن کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں۔ عوام کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، نیب قومی دولت و وسائل لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں ہر صورت لائے گا، بدعنوانی کی روک تھام اور میرٹ کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے ،کرپشن سے متعلق تمام شکایات کی شنوائی ہو گی، معاشرے کی اصلاح احوال اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے کرپشن کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران صوبے بھر سے آنے والے سائلین سے کیا۔چئیرمین نیب، جسٹس جاوید اقبال کے احکامات کی روشنی میں مرزا محمد عرفان بیگ ،ڈائیریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے نیب کوئٹہ میں ایک کھلی کچہر ی کا اہتمام کیا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں شکایت کنندگان ڈی جی نیب بلوچستان کے روبرو پیش ہوئے۔ا س موقع پرڈائیریکٹر جنرل نیب نے شکایت کنندگان کوکرپشن کے تدارک کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعدد شکایات پر قانون کیمطابق ضروری احکامات جاری کردئے.ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پر درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے تدارک کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کیمطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔مرزا محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عوام کی کرپشن کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کیلئے قانون کے مطابق ہر ممکن کوشش کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی زمہ داری ہے اسکے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا معاشرے کی اصلاح احوال اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے کرپشن کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ اور یہ اس وقت ممکن ہو گا جب معاشرے کا ہر طبقہ کرپشن کے سدباب کیلئے اپنے طور پر بھی سعی کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*