پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا،چین

china

بیجنگ(م ڈ )چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا،سی پیک بیلٹ اور روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے،پاکستان میں غربت کے خاتمے کےلئے چین و پاکستان مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، تبدیلی دوطرفہ تعلقات میں نہیں بلکہ عوام کے معیار زندگی میں آئے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان میں جاری اقتصادی منصوبوں اور مرنبی صوبے زِنجیانگ میں صورتحال پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے چین کے اعلی سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان سے تعلقات کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری((ی پیک) کے تحت چین نے پاور سٹیشنوں، مرکزی شاہراہوں ، نئی ریلوے اور زیادہ گنجائش والی بندرگاہوں کی تعمیر کرنے کے لئے 57 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*