قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں،عمران خان

Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ¾قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں ¾ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔ جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا وزیر اعظم نے کہاکہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے ¾قانون کی بالادستی کیلئے وزیر اعظم پاکستان کا ویژن قابل تحسین ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*