سنی لیون کرینہ کپور کے شو کی پہلی مہمان بنیں گی

ممبئی(شوبزنیوز) بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون اداکارہ کرینہ کپور خان کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنا ریڈیو شو شروع کرنے والی ہیں جس میں وہ اپنے چاہنے والوں سے دلچسپ باتیں کرنے کے ساتھ بالی ووڈ کی مشہور ہستیوں کو مدعو کریں گی اور ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنی لیون کرینہ کپور کے ریڈیو شو کی پہلی مہمان بنیں گی، دونوں نے حال ہی میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں ریڈیو شو کی ریکارڈنگ بھی کرائی ہے جہاں دونوں نے ایک دوسرے سے کیریئر، شادی اور بچوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔سامعین کی دلچسپی سے بھرپور کرینہ کپور کا ریڈیو شو دسمبر میں آن ایئر ہوگا، لوگوں کے ساتھ کرینہ کپور کو بھی اس شو کا بے چینی سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے ریڈیو شو کرنے کا فیصلہ کرن جوہر کے کہنے پر کیا ہے، کرن جوہر کے مطابق ریڈیو اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*