ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہےگی، امریکی صدر

نیویارک(م ڈ )ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی تلفی تک شمالی کوریا پر پابندیاں عائد رہے گی،امریکا اپنی معیشت سے کسی دوسرے کو فائدہ حاصل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا،امریکا فلسطین و اسرائیل مابین کشیدگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ایرانی حکمران عوامی وسائل کو اپنی ذات کے لئے استعمال کر رہے ہین، عالمی برادری ایران کا بائیکاٹ کرے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ایران خطے کے امن کو تباہ کررہا ہے، عالمی برادری ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری ایران کو تنہا کردے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*