اقوام متحدہ اپنی روش تبدیل کرے بصورت دیگر ناکام ادارہ کہلائےگا، اردگان

نیویارک(م ڈ )ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو یہ ناکام ادارہ کہلائے گا، اقوام متحدہ 5بڑی طاقتوں کے در کی باندی بن کر رہ گئی ہے، اقوام متحدہ کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی نا گزیر ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو ناکام ادارہ قرار دیے جانے کا خدشہ ہے جسے صرف 5 بڑی قوتیں چلارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص اس کے ادارے، سلامتی کونسل، میں تبدیلی آنی چاہیے۔طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ امن اور فلاح کے ذریعے انسانیت کی امیدوں سے ہٹ چکا ہے۔انہوں نے بوسنیا، رواندا اور فلسطین کی سفارشات پر عمل نہ کیے جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کو کامیاب بنانے کے لیے اس کا بنیادی ڈھانچا تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*