افغان حکومت طالبان کےساتھ امن مذاکرات کےلئے پرعزم ، عبداللہ عبداللہ

نیویارک(م ڈ )افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کےلیے پر عزم ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی، عالمی برادری دہشتگردی کے پشت پناہوں کے خلاف صف آرا ہو جائے، اسلحہ پھینکنے والوںکو افغان شہریوں کے مساوی درجہ دیا جائےگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کےلیے پر عزم ہے ۔ یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے 73 ویں عمومی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*