تازہ ترین

چین، بارش، سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

بیجنگ(م ڈ)چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،سڑکیں ،پل تباہ ہوگئے ،کئی مکانات اورگاڑیوں کونقصان پہنچا،142پروازیں معطل کی گئیں۔ چین کے مقامی میڈیا کے مطابق چین میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردیاہے جس سے سڑکیں ،پل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ درخت گرنے سے کئی مکانات اورگاڑیوں کونقصان پہنچا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق خراب موسم کے باعث بیجنگ ائیرپورٹ پر 142 پروازیں معطل کی گئیں ہیں جس سے ہزاروں مسافروں کوپریشانی کاسامناکرنا پڑا۔طوفانی بارشوں اور سیلاب نے کئی چھوٹے بڑے دیہاتوں کو بھی ڈوبودیا۔تیز ہواں اوردرخت گرنے سے کئی مکانات کا نقصان پہنچا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*