لیبیا، کنٹینر میں دم گھٹنے سے6بچوں ، 12 تارکین وطن ہلاک

تریپولی(م ڈ)لیبیا میں بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے6بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک جب کہ 90 بے ہوش ہو گئے، بے ہوش افراد کو فوری طبی امداد اور علاج کے لئے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گےا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے کم سے کم آٹھ تارکین وطن ہلاک اور 90 بے ہوش گئے تاہم دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 90 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ آٹھ تارکین وطن دم گھٹنے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ ان کا تعلق مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔لیبیا کے زوار شہر کے ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی طرف سے سوموار کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ایک بڑے کنٹینر کی تلاشی لی جس میں 100 غیرقانونی تارکین وطن ٹھونسے ہوئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*