تازہ ترین

شاہد آفریدی کی سانحہ مستونگ کے زخمیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے کوئٹہ آمد

کوئٹہ(سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونےوالے افراد کی عیادت کرنے کے لیے بلوچستان پہنچ گئے ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان گزشتہ روز کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے سی ایم ایچ کوئٹہ میں ملاقات کی ،ملاقات کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات ہوئی، شاہد آفریدی فاو نڈیشن ان تمام افراد کی ہرممکن مدد کریگا۔میری شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ بلوچستان کے لوگوں میں اس بار یہ مختلف دیکھا کہ انہوں نے دہشت گردی کے مشترکہ دشمن کو پہچان کر اس کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*