تازہ ترین

ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں نوابزادہ سراج رئیسانی کو سپرد خاک کر دیا گیا

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءنوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا موسی اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں کردی گئی نوابزادہ سراج رئیسانی کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں شہداءقبرستان کانک میں سپردخاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءوحلقہ پی بی 35 کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ہفتے کو موسی اسٹیڈیم کوئٹہ کینٹ میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،نگراں وزیراعلی بلوچستان علاﺅ الدین مری ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،نوابزادہ سراج رئیسانی کے فرزند میر جمال رئیسانی ،نواب اسلم رئیسانی ،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ،نگراں وزراءآغا عمر بنگلزئی ،میر نوید کلمتی،ملک خرم شہزاد ،عنایت اللہ کاسی ،فیض محمد کاکڑ ،نصر اللہ خلجی ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نورمسکانزئی ،آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،سینیٹر میر کبیر محمد شہی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر میر جام کمال ،بی اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،بی اے پی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ،میر اسماعی لہڑی ،میر عاصم کرد گیلو ،محمد خان لہڑی ، میر ضیاءلانگو ،میر ظفر زہری ،داﺅد خان اچکزئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،احمد نواز مینگل ،آغا حسن بلوچ ،غلام نبی مری ،طاہر محمود خان ،اختر حسین لانگو ،نوابزادہ خالد مگسی ،ملک عبدالولی کاکڑ ،نوابزادہ اونگریب خان جوگیزئی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت اعلی سول وعسکری حکام ،قبائلی وسیاسی رہنماﺅں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بعدازاں شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی تدفین شہداءقبرستان کانک میں انکے والد نواب غوث بخش رئیسانی شہید ،انکے بڑے بھائی میر اسماعیل رئیسانی شہید اور انکے بیٹے میر حقمل رئیسانی شہید کے پہلو میں آہو ں اور سسکیوں کیساتھ ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں کردی گئی۔در یں اثناءمستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ مستونگ میں درج کرلیا گیا ،لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں پی بی 35پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ نمبر 16-2018 لیویز تھانہ ولی خان میں لیویز اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ،ایکسپلویژو ایکٹ ،قتل اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*