بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین سے دہرا معیار‘ دیامرزا بول بھی پڑی

ممبئی (شوبز نیوز) 36 سالہ اداکارہ دیا مرزا نے بولی وڈ انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ دہرے معیار برتنے اور انہیں مردوں کے برابر حیثیت نہ دیے جانے پر خاموشی توڑی ہے۔ممبئی مرر سے خصوصی بات کرتے ہوئے 36 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ جان بوجھ کر ایک منصوبے اور فیصلے کے تحت گزشتہ کئی سال سے فلم انڈسٹری سے دور رہی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں اداکاراو¿ں کے لیے بہترین اور جاندار کردار نہیں ہوتے اور اسی وجہ سے ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب منتخب فلموں میں ہی کام کریں گی۔دیا مرزا کے مطابق منتخب فلموں میں کام کرنے کے فیصلے کا مطلب یہ تھا کہ اب وہ فلموں میں کم دکھائی دیں گی اور یہی وجہ تھی کہ وہ کئی عرصے تک فلموں میں نظر نہ آئیں۔36 سالہ اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں خواتین کی حیثیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ میں خاص عمر کے بعد اداکاراو¿ں کو اچھے کردار نہیں ملتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*