تازہ ترین

چین، سمندری طوفان ماریا مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا

بیجنگ(م ڈ)سمندری طوفان ماریا چین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا،تیز رفتار ہو سے تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، حکام نے40 ہزار مچھیروں پر مشتمل آبادی والے گاﺅں باکا کو خالی کروا لیا ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سمندری طوفان ماریا چین کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، سوا دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں سے تباہی کا خدشہ ہے۔ماریا آٹھواں سمندری طوفان ہے جو چین سے ٹکرایا ہے، خوش قسمتی سے طوفان تائیوان سے قریب سے گزر کر صوبہ فوجیان کے لیان جیانگ کانٹی سے ٹکرایا۔حکام نے چالیس ہزار مچھیروں پر مشتمل آبادی والے گاﺅں باکا کو خالی کروا لیا ہے۔ تین ہزار سے زائد ماہی گیروں کی کشتیاں ساحل پر کھڑی ہیں۔ صوبہ ژی جیانگ کے پانچ شہروں سے ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*