تازہ ترین

سونالی باندرے کینسر کے علاج کے دوران بال کٹواتے ہوئے رو پڑیں

نیویارک (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے نے رواں ماہ 4 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اگرچہ اداکارہ نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کا کینسر جسم کے کس حصے سے شروع ہوکر کہاں تک پہنچ چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی گریڈ کینسر کا مطلب یہ ہے کہ اداکارہ کا کینسر ایک سے دوسری جگہ پھیل چکا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ امریکی شہر نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سونالی باندرے نے بتایا تھا کہ انہیں کینسر کا پتہ اس وقت چلا، جب انہوں نے جسم میں درد کی شکایت کے بعد اپنے ٹیسٹ کروائے۔اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان لوگوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*