تازہ ترین

پی سی بی نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی

ahmed shahzad

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی۔منگل کو پی سی بی ک کی جا نب سے جا ری کر د ہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جس میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا ہے۔ احمد شہزاد کوجلد باضابطہ طور پر چارج شیٹ جاری کردی جائے گی، احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، جب وہ بلوچستان ٹیم کے کپتان تھے،ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ 26 سالہ اوپنر کے لیے مشکلات کا سبب بنا اور احمد شہزاد سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی۔جس کے بعد پی سی بی نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملے پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے معاونت حاصل کی۔امکان ہے کہ چارج شیٹ جاری ہوتے ہی احمد شہزاد کی عبوری معطلی شروع ہوجائے گی،احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*