تازہ ترین

جاپان، طوفانی بارشوں اور لرزش اراضی کی زد میں

اوساکا(م ڈ)جاپان میں تاریخی طوفانی بارشوں اور لرزش اراضی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی، حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی ہدایات جاری کر دی،تباہی سے نمٹنے کے لئے حکومت نے دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت فوج کو بھی طلب کر لیا۔ بین الاقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں تاریخی طوفانی بارشوں اور لرزش اراضی کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جبکہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی ہدایت کی ہیں۔جاپانی حکام کے مطابق، ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی جاپانی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا۔ علاقے ڈوب گئے جبکہ لرزش اراضی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔مختلف شہروں میںتباہی سے نمٹنے کے لئے حکومت نے دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*