ترکی، ٹرین حادثہ، 12افراد ہلاک، 75زخمی ہو گئے، سیکرٹری محکمہ صحت

استنبول(م ڈ)ترکی میں ٹرین پٹری سے اترنے کی وجہ سے 12افراد ہلاک اور 75زخمی ہو گئے، مسافر ٹرین میں 360 مسافر سوا ر تھے، حادثہ نا موافق موسمی حالات کے سبب پیش آیا ۔ ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ یونان کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے میں پیش آیا ہے۔ مسافر ٹرین میں 360 مسافر سوا ر تھے۔سنگل ٹریک پر چلنے والی یہ ٹرین بلغاریہ کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کاپی کلے سے استنبول جارہی تھی اور شمال مغربی علاقے تیکر داغ میں اس کی چھے بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔نجی ٹیلی ویژن چینل سی این این ترک نے یہ اطلاع دی ہے کہ حادثہ ایک پل ٹوٹ جانے سے پیش آیا ہے۔تاہم تیکر داغ کے گورنر محمد چیلان نے کہا ہے کہ حادثہ نا موافق موسمی حالات کے سبب پیش آیا ہے۔ترک میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد پٹڑی کے ارد گرد کیچڑ تھا جس کی وجہ سے ٹرین ممکنہ طور پر پٹڑی سے اتر گئی۔ترکی کے محکمہ صحت کے انڈر سیکریٹری ایوب گومس نے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر ایک سو ایمبولینس گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*