تازہ ترین

اکشے اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز میں تنازع

John Abraham, Akshay Kumar

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور جان ابراہم کی سپر ہٹ جوڑی نے ’گرم مصالحہ، دیسی بوائز ، ہاو¿س فل ٹو اور ڈشوم ‘جیسی کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جب کہ دونوں کے درمیان دوستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر اداکار ایک دوسرے کو بھائی اور استاد کہتے تھے لیکن اب اداکاروں کے درمیان فلم نگری سے شروع ہونے والی دوستی میں فلمیں ہی دراڑ بن گئیں اور ایک ہی تاریخ میں فلموں کی ریلیز کا معاملہ اب تنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘ اور معروف اداکار جان ابراہم کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ستیا میوا جیئتے ‘ کی ریلیز 15 اگست کے روز ہی تنازع کی وجہ بن گئی ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*