تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے، جہانگیر خان

کراچی(سپورٹس ڈیسک )اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کہا کہ پی ایس اے کی جانب سے پاکستان کو انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے جب کہ وہ دن دور نہیں جب غیرملکی انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان کا رخ کریں گے۔پاکستان نیوی روشن خان، پاکستان نیوی جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش لیجنڈ اور سرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جہانگیر خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی بدقسمتی رہی کہ دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے سبب پاکستان کو اسکواش کے انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی سے محروم ہونا پڑا اورغیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر پابندی لگی، یہ دور بہت تکلیف دہ رہا جس کی وجہ سے پاکستان سے عالمی پائے کے کھلاڑی بھی سامنے نہیں آسکے، تاہم انتھک کاوشوں اور مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم نے اب لچک دکھائی ہے اور اپنے سیکیورٹی نمائندے کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کو انٹرنینشل مقابلوں کے لیے موزوں قرار دیدیا۔جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قدرے دلچسپی دکھائی، اب پاکستان میں قومی کھلاڑیوں کے لیے انٹرنینشل ایونٹس کے بعد عنقریب مستقبل میں غیرملکی کھلاڑیوں کے بھی عالمی مقابلے منعقد ہوں گے، اس ضمن میں اسپانسرز بھی تلاش کیے گئے ہیں، بھاری مالیت کی انعامی رقم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی کشش کا سبب بنے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*