تازہ ترین

اب تک کنوارے رہنے پر کوئی افسوس نہیں‘اداکارہ تبو

ممبئی (شوبز نیوز)گزشتہ ماہ 30 جون کو بولی وڈ اداکارہ تبو نے ایک تقریب کے دوران اب تک کنوارے رہنے پر کوئی افسوس کیے بغیر کہا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ اب تک ان کی شادی نہیں ہوسکی۔46 سالہ تبو سے یہ سوال ایک ایسے وقت میں کیا گیا، جب کہ بولی وڈ کی ان سے کم عمر اداکارائیں یعنی سونم کپور، نیہا دھوپیا اور انوشکا شرما شادی کر چکی ہیں۔جبکہ دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ جیسی اداکاراو¿ں کی شادیوں کی خبریں گردش میں ہیں۔اگرچہ تبو نے تاحال شادی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار نہیں کیا، تاہم وہ ماضی میں اب تک اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کو ٹھہرا چکی ہیں۔ماضی میں تبو کہہ چکی ہیں کہ اجے دیوگن ان کا بچپن کا سب سے بہترین دوست ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*