ایون فیلڈ ریفرنس ،نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ،لیگی کارکنوں کا احتجاج

راولپنڈی(آئی این پی ) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کر لیا ،(آج) پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم کی سربراہی محبوب عالم کر رہے تھے جنہوں نے راولپنڈی کے علاقے بھاوڑہ بازار سے گرفتار کیا گیاہے ، ن لیگی قیادت کی جانب سے کہا گیاتھا کہ کیپٹن صفد ر کمیٹی چوک میں گرفتاری دیں گے لیکن نیب نے راولپنڈی پویس کی مدد سے انہیں بھاوڑہ بازار سے حراست میں لے لیا جہاں سے انہیں سیدھ نیب کے دفتر منتقل کیا جائے اور(آج) پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا ۔نیب کی جانب سے جس وقت کیپٹن صفدر کو حراست میں لیا گیا تو اس دوران ن لیگ کے کارکنا ن شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنے لیڈر کی گرفتار پر رنج اور دکھ کا اظہار کیا ۔تاہم دوسری جانب نوازشریف اور مریم نواز نے بھی وطن واپسی کا اعلان کر دیا گیاہے اور شہبازشریف نے اس سلسلے میں نوازشریف کے ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے حکمت عمل بھی طے کر لی ہے اور کارکنان کو ایئرپورٹ جانے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں ۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 10، ان کی صاحبزادی مریم کو 7 جبکہ داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ نواز شریف اور مریم ان دنوں لندن میں ہیں جہاں سے انہوں نے جمعہ کے روز وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔نیب حکام کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*