پاک فضائیہ کے تعاون سے بننے والی فلم”پرواز ہے جنون“کا نیا ٹریلر آ گیا

parwaz hai junoon

لاہور (شوبزنیوز) پاک فضائیہ کے تعاون سے بننے والی فلم”پرواز ہے جنون“کا نیا ٹریلر آ گیا، فلم 21 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔”پرواز ہے جنون“ پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ جس میں اداکار حمزہ علی عباسی فائٹر پائلٹ کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی دکھایا جائے گا۔ اداکار احد رضا میر، کبریٰ خان، ہانیہ عامر فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*