معروف انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن کی شہر قائد میں مکان خریدنے کی خواہش کا اظہار

کراچی(آئی این پی ) معروف انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن نے شہر قائد میں مکان خریدنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے میٹھا پان کھا کر عوام سے محبت کا ثبوت دیا اور کہا کہ کافی سارے پان پیک کروا لیے ہیں جو وہ برطانیہ میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو کھلاﺅں گا ۔رنگ آف پاکستان کی لانچنگ تقریب کے دوران ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا ہے کہ وہ کراچی میں پانچ کمروں کا گھر خریدنے کے خواہش مند ہیں اور ان کی دلی خواہش یہ کہ ان کے ہمسائے ملنسار ہوں تاکہ وہ لسی پی سکیں اور بچوں کو ریسلنگ کے گر بھی سکھائیں۔ ٹائنی آئرن نے حاضرین کے سامنے میٹھا پان کھایا اور ثابت کیا کہ وہ پاکستانیوں جیسا ذوق بھی رکھتے ہیں۔ ٹائنی آئرن نے کہا کہ انھوں نے کافی سارے پان پیک کروا لیے ہیں جو وہ برطانیہ میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو کھلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*