میکسیکو، آتش گیر کارخانے میں دھماکہ، 19افراد ہلاک، 40زخمی

میکسیکو(م ڈ)آتش بازی کا سامنا بنانے کے کارخانے میں دھماکے سے 19افراد ہلاک اور 40زخمی ہو گئے،ہلاک شدگان میں 2 پولیس اہلکار اور 4 فائر فائٹرز شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔میکسیکو میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میکسکو سٹی کے شمالی میں واقع تالٹا پیک نامی علاقے میں واقع اس کارخانے میں دھماکے سے 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ہلاک شدگان میں 2 پولیس اہلکار اور 4 فائر فائٹرز شامل ہیں۔یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔ اسی کارخانے میں گزشتہ دنوں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*