عبدالقادر کا پی سی بی کو ورلڈ کپ2019پر توجہ مرکوز کرنےکا مشورہ

لاہور(سپورٹس نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ گرین شرٹس کو کم درجے کی ٹیموں کے ساتھ کھلانے کے بجائے ورلڈ کپ2019پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ہے اور ہمیں ابھی سے اپنے کھلاڑیوں کو وہاں کی پچز اور کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا چاہیے، عبدالقادر کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم کو زیادہ فائدہ اس لیے نہیں ہوگا کیونکہ زمبابوے عالمی رینکنگ میں بہت پیچھے ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان کے مقابلے میں ناتجربہ کار ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*