تھائی لینڈ، 2کشتیوں کی غرقابی، 10افراد ہلاک،48لاپتہ

بنکاک(م ڈ)تھائی لینڈ میں دو کشتیوں کی غرقابی کے باعث 10افراد ہلاک اور 48لاپتہ ہو گئے، غرقاب کشتیوں میں 129چینی سیاح سوار تھے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق تھائی حکام نے پانچ جولائی کو ساحلی اور سیاحتی مقام پھوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں غرق ہونے والی دو کشتیوں کے دس مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر 48 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ غرق ہونے والی دونوں کشتیوں پر کل 146 مسافر سوار تھے۔ ان میں سے 129 چینی سیاح تھے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران پچاس سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے وقت سمندری طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی لہریں پانچ میٹر تک بلند تھیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*