ایشوریا ، انیل کپور اور راج کمار راوکی فلم’ ’فنے خان“ کا نیا پوسٹر ریلیز

ممبئی (شوبزنیوز)بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، انیل کپور اور راج کمار راو¿ کی فلم ’فنے خان‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس نے فلم کی ریلیز کا انتظار مزید بڑھا دیا ہے۔اس پوسٹر کو انیل کپور نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں ایشوریا رائے بہت پریشان صورتحال میں نظر آئیں، جن کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں دو لوگوں نے اغواءکرلیا ہے۔فلم کو رواں برس 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا-انیل کپور نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پیار، جنگ اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں سب کچھ جائز ہے، یہ لوگ کتنا آگے جائیں گے؟ اس کے بارے میں جلد جانیں۔پوسٹر میں ایشوریا رائے کے پیچھے نامور ہندوستانی اداکار رجنی کانت بھی موجود ہیں، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت اس فلم کا حصہ نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*