تازہ ترین

ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے ،ملک خرم شہزاد

Malik Khurram Shazad

کوئٹہ(خ ن)نگران صوبائی وزیر اطلات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد نے جمعرات کے روز الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو الیکشن 2018 کی مہم کو چینلز پر بھر پور طریقے سے چلانے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ووٹ کی اہمیت ، افادیت اور اسے قومی ذمہ داری کے طور پر پیش کرنا میڈیا کی ذمہ داریوں میں شال ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پیغام حق رائے دہی کا مقصد میڈیا سے وابسطہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنے پروگراموں میں لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ عوام انتخابات کے دن اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے مخلص ، ایمانداراور باکردار لوگوں کا چنا¶ کریںاور پڑھے لکھے محب وطن عوامی نمائندے ایوانوں میں جاکر بلوچستان اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ انہوںنے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے اور اگر ہم نے کسی بھی وجہ سے اس فریضے کی ادائیگی میں کوتاہی کی تو اس کا نقصان ہماری ذات کے ساتھ ساتھ پور ے ملک کو ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن 2018 کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو مثبت انداز میں پیش کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ انہوںنے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں دن کم رہ گئے ہیں لہٰذا نگران صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ملک خرم شہزاد نے کہاکہ سوشل میڈیا پر حکومتی مشینری کا کسی امیدوار کے ساتھ تعاون ، الیکشن کا التوااور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد میں ناکامی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیادہیں لہٰذا اس ضمن میں ایسے تمام عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی جو سائبر کرائمز کے ذریعے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی ناکام کو ششیں کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کو دور کئے جانے کے حوالے سے انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کے دن کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج ، ایف سی ، پولیس اورلیویز کے جوان تعینات ہوں گے تاکہ لوگ بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ایک ساز گار ماحول میں گھروں سے نکل کر اپنا قیمتی ووٹ اپنی مرضی کے نمائندوں کو ڈال سکیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*