چین،مکاﺅ ریسٹورانٹ میں گیس دھماکہ ، خاتون ہلاک ، سات زخمی

بیجنگ(م ڈ)چینی مکاﺅ کے ایک ریسٹورانٹ میں گیس دھماکہ کے باعث ایک خاتون ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے،دھماکہ گذشتہ رات گیس ٹینک میں ہوا،جس کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا ایک دیوار گرنے کے باعث خاتون اس کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئی،دیگر سات زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق گیس دھماکہ پٹرولیم گیس کے ٹینک میں ہوا جس کے باعث ریسٹورانٹ میں آگ بھڑک اٹھی،سات زخمیوں میں تین مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*