پاکستانی ٹیم کے پاس بہت سے نامور فاسٹ بولرز ہیں‘ عاقب جاوید

کراچی(سپورٹس نیوز )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار بولرز کی ناقص کارکردگی کو قرار دے دیا۔ میڈیا سے بات چیت میں عاقب جاوید نے کہا کہ بولرز کی ناقص کارکردگی کے سبب آسٹریلیا سے شکست ہوئی ۔پاکستانی ٹیم کے پاس بہت سے نامور فاسٹ بولرز ہیں لیکن وہ بلی اسٹین لیک کی طرح موقع کی مناسبت سے بولنگ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، حریف سائیڈ کے بولرز نے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں اڑا کررکھ دیں، ہمارے کھلاڑیوں کا شمار دنیا کے ٹاپ پلیئرز میں ہوتا ہے لیکن آسٹریلین بولرز نے جو ہماری ٹیم کے ساتھ کیا وہ زبردست تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*