تازہ ترین

مکمل طور پر فٹ بھرپور فارم میں ہوں ، نیمار

ریوڈی جنیرو(سپورٹس نیوز)پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی نیمار ڈا سلوا سانٹوس نے کہا ہے کہ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیمار نے کہا کہ انکی ٹیم اس وقت بھرپور فارم ہے اور میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*