سہ ملکی ،ٹی ٹوئنٹی، سیریز،پاکستان نے زمبابوے کوہرا دیا

ہرارے(سپورٹس نیوز)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹیسیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔گرین شرٹس نے163رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 47،حسین طلعت 44،کپتان سرفراز احمد38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ (آج)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔بدھ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے مساکدزا الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سیریز میں آسٹریلیا سے عبرتناک شکست کے بعد زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل اور عثمان خان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا، سلومن مائر 94رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ مساکندا 33، زووائے 24 اور کپتان ہیملٹن مساکدزا 2رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔زمبابوین ٹیم مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس نے ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر19.1اوورز میں حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 58رنز جوڑے تھے کہ حارث سہیل 16 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔فخر زمان بھی ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38گیندوں پر 47رنز بنا کر سلومن مائر کا شکار بن گئے۔تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 43رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 138تک پہنچا تو حسین طلعت 44رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد 38اور شعیب ملک 12رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔زمبابوے کے سلومن مائر کو میچ میں94رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔سہ ملکی سیریز کا 5واں میچ (آج)جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ سیریز میں شامل تینوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*