ٹرمپ انتظامیہ نے چینی موبائل پر پابندی لگانے کا عندیہ دےدیا

واشنگٹن(م ڈ)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی مارکیٹوں میں چینی موبائل پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑی چینی کمپنی ”چائنہ موبائل“ کے بارے میں نہیں چاہتے کہ وہ امریکہ میں اپنی ٹیلی کام خدمات فراہم کرے۔کیونکہ اس میں ہمیں قومی سلامتی کے بارے میں خدشات موجود ہیں۔چین کی سرکاری کمپنی چائنہ موبائل نے امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن(ایف سی سی)کو لائسنس کیلئے درخواست دی ہے کہ وہ اس کی اس طرح منظوری دیں جیسی 2011میں دی گئی تھی۔لیکن امریکی محکمہ تجارت نے کمیشن سے سفارش کی ہے کہ چینی لائسنس کی درخواست منظور کرنے سے انکار کر لیا۔یہ سفارش امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے پس منظر میں دی گئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*