مہذب امریکہ بے نقاب، مہاجرین پر چاقو سے حملہ، 9افراد زخمی

بوئس(م ڈ)مہذب امریکی معاشرے بے نقاب ہو گےا، امریکہ کی ریاست اڈاہو کے شہر بوئس میں مقیم مہاجرین پر چاقوسے حملہ کر کے بچوں سمیت 9افراد کو شدیدزخمی کر دیا گےا،4کی حالت نازک ہے، مہاجرین 3 سالہ بچے کی سالگرہ منانے کے لئے جمع تھے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابقمہذب امریکی معاشرہ بے نقاب ہو گےا۔ امریکہ کی ریاست اڈاہو کے شہر بوئس میں شام، عراق اور ایتھوپیا الاصل اور امریکہ میں مقیم مہاجرین پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔بوئس کے پولیس ڈائریکٹر ولئیم بونز کے بیان کے مطابق یہ مہاجرین ایک 3 سالہ بچے کی سالگرہ منانے کے لئے جمع تھے کہ حملہ آور نے گھر میں داخل ہو کر چاقو سے ان پر حملہ کر دیا۔حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 8،6،4،3 اور 12 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*