پولیس عوام کی محافظ ہے،نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

Caretaker Nigran CM Balochistan

کوئٹہ(خ ن)نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علا¶الدین مری نے اتوار کے روز سٹیلائٹ ٹاﺅن کوئٹہ تھانے کا دورہ کیا،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن طاہر ظفر عباسی اور ڈی جی کیو ڈی اے فاروق لانگو بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی آئی جی نے وزیر اعلیٰ کو دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف تھانوں کی صورتحال اور ان کو درپیش مشکلات سے متعلق بریفینگ دی ۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی کہ سٹیلائٹ ٹاﺅن تھانہ جو رہائشی علاقہ میں واقع ہے جس سے علاقہ مکین کو دقت کا سامناکرنا پڑتا ہے اورلوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اسے رہائشی علاقہ سے کسی اور جگہ منتقل کیا جائے، وزیر اعلیٰ نے ڈی جی کیوڈی اے کو ہدایت کی کہ مجوزہ تھانے کے لئے مناسب جگہ پر اراضی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، ڈی آئی جی نے بتایا کہ کوئٹہ شہر کے چار ددیگر ایسے تھانے جو رہائشی علاقوں میں قائم ہیں ان کی منتقلی کا کام جاری ہے جبکہ سٹیلائیٹ ٹاﺅن تھانے کے لئے متبادل اراضی کے حصول کے بعد جلد اس تھانے کو بھی منتقل کردیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورحوالا ت میں بند قیدیوں سے بات چیت بھی کی اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ کو ہدایت کی کہ تھانے میں صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کے علاوہ تھانوں میں عملہ سائیلین اور حوالاتیوں سے مناسب رویہ رکھا جائے پولیس عوام کی محافظ ہے پولیس اور عوام کے درمیان ااعتماد و احترام کے رشتے کے قیام سے جرائم اور پولیس سے متعلقہ عوامی شکایات ختم ہو سکتی ہیں۔، وزیر اعلیٰ نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی کہ سٹیلائیٹ ٹاﺅن سمیت شہر کے دیگر حصوں میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ ٹریفک کے روانی میں بہتری آ سکے۔، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ پولیس کو ضروری فنڈز اور سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے اگر حکومت محکمہ پولیس کو وسائل فراہم کرے گی تو پولیس کی کاکردگی میں بہتری آئے گی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجودحکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس سے پولیس کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ بہتری آ رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کے نتیجے میں امن قائم ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمہ پولیس کو فراہم کی گئی گاڑیاں اور ایگل فورس کی موٹر سائیکلوں کی مناسب دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ دہشت گردوں او سماج دشمن عناصر کے خلاف بروقت اور بھرپور کاروائی میں رکاوٹ نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اداروں کی کارکردگی کی بہتری کے لئے جزاءوسزا کاتصور ضروری ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی تاہم فرائض سے لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*