میں نے ہمیشہ اپنے من کی مانی ہے‘دیپیکا پڈوکون

ممبئی (شوبز نیوز) فلم انڈسٹری میں نئی آنے والی لڑکیوں سے کیسے کیسے مطالبات کئے جاتے ہیں، اس کا ذکر دبے دبے الفاظ میں تو کیا جاتا تھا لیکن پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ مشہور اداکارائیں اندر کی باتیں باہر لا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ بالی وڈ کی مشہور ترین اداکارہ دیپکا پڈوکون ہیں جنہوں نے واقعی ایک حیران کن بات بتا دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ شروع کے دنوں میں انہیں کہا گیا کہ اگر وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی چاہتی ہیں تو اپنے نسوانی حسن میں اضافہ کروائیں۔ اب ایسی بیہودہ بات کہنے والوں کا اصل مطلب کیا تھا، دیپکا نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔برطانوی جریدے ’ایوننگ سٹینڈرڈ‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہناتھا ”مجھے بہت سی باتیں سمجھائی گئیں۔ نسوانی حسن میں اضافہ کرواو¿، یہ بھی کہا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*