فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ‘ صائمہ نور

لاہور(شوبز نیوز) نامور اداکارہ صائمہ نو ر نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ، پنجابی فلموں کے فروغ کےلئے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے کیرئیر کو دیکھ لیا جائے تو صرف معیاری کام ہی نظر ملے گا اس لئے اب بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ میں نے شوبز میں کئی سال گزار لئے ہیں اور اگر کسی پراجیکٹ میں میرے ساتھ نئے لوگ کام کرتے ہیں تو ان کی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*