شام،روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

syria

دمشق(م ڈ ) شام میں روسی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، شامی باغیوں نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں روس اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا تھا ،ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے ،کسی بھی قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شام میں روسی حکومت اور شامی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے، مذاکرات میں روس کی جانب سے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے باغیوں نے مسترد کردیا۔ شامی باغیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں روس اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ ہم ہتھیار ڈال دیں جسے ہم نے مسترد کردیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*