ٹام کروز اور اسکارلٹ جانسن کے درمیان عارضی تعلقات؟

نیویارک (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری میں تعلقات بننا اور ٹوٹنا کوئی نئی بات نہیں ہوتی، تاہم بعض ستاروں کے درمیان ایسے الجھے ہوئے تعلقات ہوتے ہیں جن کی گتھی سلجھانا آسان کام نہیں ہوتا۔حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ ہولی وڈ کی معروف اداکارہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن نے بھی ایکشن ہیرو 55 سالہ ٹام کروز کے ساتھ ’عارضی ازدواجی تعلقات‘ قائم کرنے کے حوالے سے انٹرویو دیا تھا۔یہ حیران کن انکشاف چرچ سے وابستہ رہنے والے ایک سائنٹولوجسٹ برینڈن ٹائی نے امریکی ٹی وی چینل ’این بی سی‘ کے ٹاک شو ’میگھن کیلی ٹوڈے‘میں کیے۔واضح رہے کہ سائنٹولوجسٹ پیر و فقیر کی طرح کام کرتا ہے، سائنٹولوجسٹ زیادہ تر امریکی چرچزمیں خدمات ادا کرتے ہیں، تاہم یہ وہاں عام نہیں ہیں۔اس نظریات کے حامل افراد کے لیے امریکا میں ’چرچ آف سائنٹولوجی‘ الگ اور آزاد طریقے سے کام بھی کرتا ہے،اس چرچ کی کئی برانچز ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*