قطر دہشت گردی کی حمایت بند کرے،امارات کا مطالبہ

شارجہ(م ڈ)امارات نے عالمی عدالت میں قطر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر دہشت گردی کی حمایت بند کرے،قطر دہشت گردی کے خلاف کئے گئے اپنے وعدوں سے منحرف ہے، قطر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہقطری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے باز آجائے۔اس نے ہیگ میں عالمی عدالتِ انصاف کے روبرو قطر کے ان دعووں کو بھی مسترد کردیا ہے جن میں اس نے کہا تھا کہ قطری عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*