قابض اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں کریک ڈاﺅن،22فلسطینی گرفتار

غرب اردن(م ڈ )قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کاررائیوں کے دوران 22 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں 13 اشتہاری شامل ہیں جو اسرائیلی تنصیبات اور یہودی آباد کاروں پر مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں جمعرات کی شام گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں توڑپھوڑ کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*