کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے ،فرزانہ بلوچ

کوئٹہ(خ ن) نگران صوبائی وزیر بہبود آبادی و ترقی نسواں و اقلیتی امور محترمہ فرزانہ کریم بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ صوبائی دار الحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے کا اہم ترین شہر ہے مگر یہاں صفائی کی صورتحال روز بروز ابتر ہو تی جارہی ہے جوکہ باعث تشویش ہے اور کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے یہ بات انہوںنے گزشتہ روز میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی نگران صوبائی وزراءآغا عمر احمد بنگلزئی اور منظور قزلباش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال متعلقہ ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہے ۔ انہوں نے اس بات کا عہدکیا کہ موجودہ نگران حکومت کو شہر میں صفائی کے حوالے سے تما م تر وسائل کو بروئے کار لائے گی انہوںنے میٹرو پولیٹن کارپوریشن عملہ صفائی کی ناقص کاکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہر میں ٹر یفک کے مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے انہوںنے میٹر وپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ آفیسران اور عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی کاکردگی کو بہتر بنائیں اس حوالے سے کوئی لا پرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کارپوریشن کی کارکردگی سے متعلق صوبائی وزراءکو بریفنگ بھی دی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*