پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق میرا فخر ہے‘ صائمہ اظہر

لاہور (شوبز نیوز) سپرماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق میرا فخر ہے، فیشن کے بدلتے رجحانات نے پوری دنیا کواپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔صائمہ اظہر نے کہا آئے روزنت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں اوریہ اسٹائل بن کرراتوں رات پوری دنیا میں پھیل جاتے ہیں۔ مذہبی اورقومی تہواروں کے ساتھ بدلتے موسموں کی مناسبت سے خوبصورت رنگوں میں تیارکردہ ملبوسات تمام عمر کے لوگوں کی اولین ترجیح بن جاتے ہیں۔ دیکھا جائے تواس وقت فیشن انڈسٹری کے رنگ ہمیں فلموں، ٹی وی ڈراموں ، میوزک پروگراموں سمیت دیگرمیں نمایاں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ فیشن انڈسٹری ہی ہے جس نے لوگوں کواپنے اہم تہواروں کو یادگار بنانے کیلئے منفرد رنگوں میں بنے ملبوسات کے انتخاب کی پہچان دی ہے۔ اگراسی طرح فیشن کے رنگ فلموںمیں نمایاں کیے جائیں توپاکستانی ثقافت کوپوری دنیاتک متعارف کروایا جاسکتا ہے۔ صائمہ اظہرنے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق پاکستان فیشن انڈسٹری سے ہے۔اس وقت پاکستانی فیشن انڈسٹری کی شہرت کے چرچے دنیا کے ان ممالک میں بھی ہورہے ہیں جن کوفیشن کاگھر کہا جاتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*